Grameen Bank At A Glance - Page 3

  1. بھکاری بطور ممبر

    پیٹ پالنے کیلئے جب کوئی سہارا نہ ملے تو بھیک مانگنا آخری سہارا ہوتا ہے یا پھر کوئی غیر قانونی کام کر کے روزی روٹی کا بندوبست کر کے بھکاریوں میں اکثریت اپاہج ، اندھے ، یا پھر عادی نکمے کاہل اور بہت بوڑھے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ گرامین بینک نے ان لوگوں کیلئے خصوصی پیکج کا اجراء کیا جس سے 111062 بھکاری مستفید ہورہے ہیں ۔ ان لوگوں کو 133.65 بلین ٹکہ قرض دیا گیا۔

    GB پروگرام کے بنیادی مقاصد:

    1. بھکاریوں کو یوں قرض دیا جات ہے ان پر بینک کے مروجہ اصول کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ وہ قرض واپسی کے خود اصول مرتب کرتے ہیں۔
    2. تمام قرضہ جات بغیر شرح سود پر ہوتے ہیں۔ اور مدت واپسی لمبی ہوتی ہے تا کہ قسطوں کی ادائیگی آسانی سے ہو سکے ۔ مثال کے طور پر کسی غریب کو مچھر دانی یا رضا ئی خریدنی ہے تو بینک سے قرضہ لے کر خرید لے اور ادائیگی ہفتہ وار قسط صرف لے ٹکہ بہت زیادہ بھکاری قرض دار ادا کر رہے ہیں۔
    3. بھکاری ممبر کو فری لائف انشورنس سہولت بھی دی جاتی ہے۔
    4. مختلف گروپس اور لوگوں کو سپانسر کیلئے راغب کیا جاتا ہے۔
    5. ہر ممبر کو ایک تعارفی کارڈ گرامین بینک کے لوگوں کو Logo کے ساتھ دیا جاتا ہے جسے وہ روز مرہ کام کاج پر بھی لگا کر دوسروں میں خود کو فخریہ طور پر بتا سکتے ہیں کہ وہ لوگ سماجی کارکنوں ہی نہیں بلکہ بینک ہی نہیں ایک قومی ادارہ ان کے اس جذبہ کو سراہاتے ہوئے ان کے ساتھ ہے ۔
    6. یہ ضروری نہیں کہ فقیر بھیک مانگنا چھوڑ دیں بلکہ ایسے لوگوں کی ہمت بڑھائی جاتی ہے کہ روز مرہ کی اشیاء کو گھوم پھر کر یا اپنی ہی جگہ پر بیٹھے بیٹھے وقت پر اپنی آمدن بڑھائیں ۔

    اصل مقصد ایسے لوگوں کو مالی معاونت کرنا ہے تا کہ وہ با عزت زندگی گزار سکیں۔ اپنے بچوں کو باقاعدگی سے سکول بھجوا سکیں اور یہی بچے آگے چل کر ایک اچھے شہری اور بینک کے باقاعدہ ممبر بن سکیں اور بینک کی خواہش ہے کہ کسی بھی گاؤں میں کوئی فقیر اور غریب بھیک مانگ کر زندگی گزارنے پر مجبور نہ رہے۔

  2. کم آمدن والوں کے لئے گھر

    گرامین بینک نے مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا اجراء 1984 ئ میں شروع کیا۔ اور بہت جلد اسے پذیرائی ملی۔ اس پروگرام کو آغا خاں انٹرنیشنل ایوارڈ برائے تعمیرات 1989ئ کو دیا گیا۔ مکان کی تعمیر کیلئے کم از کم رقم 15000 ٹکہ تھی۔ جو کہ 218یو ایس ڈالر دئیے جاتے ہیں۔ جن کی واپسی 5 سال میں اور قسط ہفتہ وار جبکہ اس پر شرح سود صرف 8% لی جاتی ہے ۔ 672,502 مکانات کی تعمیر کیلئے 8.81 بلین ٹکہ کا قرض دیا گیا۔جو کہ امریکی ڈالر 208.29 بنتے ہیں اور اوسط فی گھر 90 ڈالر بنی ۔ 13097 ٹکہ ہے۔ صرف پچھلے سال 8 جون سے مئی 2009ئ میں 16700 نئے مکان تعمیر ہوئے اور 2.77 ملین ڈالر یا 190.96 ٹکا کے قرض کا اجراء ہوا۔

  3. چھوٹے کاروباری قرضہ جات

    چھوٹے کاروباری لوگ بہت تیزی سے ان قرضہ جات کی طرف راغب ہوئے۔ جس کی وجہ مارکیٹ کا قریب ہونا اور خاندان میں مرد حضرات کا تجربہ ہے۔ ایسے لوگوں کو گرامین بینک بڑے قرضے فراہم کرتا ہے جسے چھوٹے کاروباری قرضہ جات کا نام دیا گیا ہے ۔ ایسے قرضوں کی کوئی حد مقرر نہیں ۔ اب تک ایسے کاروباری لوگوں کی تعداد 18 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور کل رقم 45.76 بلین ٹکہ یعنی 689.97 ڈالر کا قرض جاری کیا جا چکا ہے۔ جس کا اوسط 24655ٹکہ یعنی 357.21 ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.6 ملین ٹکہ (23209 ڈالر ) دیا گیا۔ اس قرضہ کو ٹرک کی خریدای کیلئے استعمال کیا گیا اور قرض خواہ کا خاوند چلاتا ہے ۔ اسی طرح ٹیوب ویل ۔ چھوٹی گاڑیوں ۔ کشتیوں اور مچھلی پکڑنے کے سامان کی خرید کیلئے قرضے فراہم کئے گئے۔

  4. وظیفے

    ہر سال ایسے طالبعلموں کو وظیفوں کا اجراء بینک کرتا ہے جو کہ امتیازی نمبروں میں پاس ہوتے ہیں اور لڑکیوں کو خصوصی طور پر ترجیح دی جاتی ہے تا کہ وہ اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکیں ۔ 2009 ئ مئی تک 91 ہزار سے زائد طالب علم بچے اور بچیوں کو 15 لاکھ 32 ہزار ڈالر کے وظیفہ جات دیئے گئے۔ سکول اور کالج کی مطع پر سات لاکھ چودہ ہزار ڈالر کی رقم 2009ئ میں دی گئی تا کہ بچے تعلیم پوری کر سکیں۔

  5. تعلیمی قرضہ جات

    ایسے بچے جومیٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد کالج میں داخلہ فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات کیلئے قرض حاصل کرتے ہیں ان کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہے ان میں سے 32 ہزار یونیورسٹی طالب علموں کی تعدا ہے ۔ 380 میڈیکل کالجوں میں 633 انجیئرنگ جبکہ 835 طالب علم دیگر شفٹوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

  6. گرامین بینک کا نیٹ ورک

    گرامین بینک درج ذیل کمپنیوں میں حصہ دار نہیں ہر چند یہ کمپنیاں گرامین نیٹ ورک میں آتی ہیں۔ نہ ہی ان کمپنیوں سے کوئی قرض لیا جاتا ہے اور نہ ہی دیا جاتا ہے۔ ان کی حیثیت آزاد کمپنی کی ہے جو کہ بنگلہ دیش کمپنی ایکٹ کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں اور اپنے تمام ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کی خود ذمہ دار ہیں۔

    1. گرامین فون لیمیٹڈ
    2. گرامین ٹیلی کام
    3. گرامین کمیونیکیشن
    4. گرامین سائبر نیٹ لیمیٹڈ
    5. گرامین سلوشن لیمیٹڈ
    6. گرامین انفارمیشن ہائی وے لیمیٹڈ
    7. گرامین بی ٹیک لیمیٹڈ
    8. گرامین اوڈگ انٹرپرائزز
    9. گرامین شامورگی
    10. گرامین نیٹ ویئر لیمیٹڈ
    11. گرامین شیکا ( تعلیم)
    12. گرامین کیپیٹل لیمیٹڈ
    13. گرامین بائی بوسا بیکشا
    14. گرامین ٹرسٹ
    15. گرامین ہیلتھ کئیر ٹرسٹ
    16. گرامین ہیلتھ کئیر سروس
    17. گرامین ڈانون فوڈ لیمیٹڈ
    18. گرامین ویولاواٹر لیمیٹڈ