Grameen Bank At A Glance - Page 5

  1. لوکل باڈیز الیکشن میں حصہ داری

    گرامین سسٹم اپنے کھاتہ داروں میں الیکشن کی شناسائی اور حصہ داری میں معاونت کر رہا ہے ہر سال یہ عورتیں بورڈ گروپ چیئر مین ۔ سینٹرل چیف ۔ سیکرٹریز ۔ عورتیں بورڈ آف ممبرز کو کامیاب کرتیں ہیں۔ جو بینک کے معاملات چلاتے ہیں۔ اور یہی تجربہ انہیں پبلک آفس چلانے میں بعد ازیں معاون ہوتا ہے۔ لوکل گورنمنٹ میں یہ خواتین حصہ لیتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں۔ 2003 لوکل گورنمنٹ 7442 گرامین ممبرز نے حصہ لیا اور 3059 عورتیں کامیاب ہوئیں۔ یہ تعداد کل ممبرز کی 24% ہے ۔ 1994ئ میں لوکل باڈیز الیکشن میں 1753 ممبرز کامیاب ہوئے۔

  2. اکاؤنٹنگ اور انفارمیشن مینجمنٹ

    اکاؤنٹنگ اور انفارمیشن مینجمنٹ قریب سبھی برانچوں میں شروع ہو چکی ہے۔ 2547 میں 2556 برانچیں کمپیوٹرائزڈ ہو چکی ہیں۔ جس سے بینک اہلکار زیادہ وقر اپنے کسٹمرز کو دے پاتے ہیں۔ اور ان کے پیپر ورک بہت حد تک کم ہو چکا ہے۔ ہفتہ وار میٹنگ کیلئے ان کے پاس پرنٹڈ کاغذات موجود ہوتے ہیں اور ہر قرض دہندہ کے پاس کمپیوٹر سے نکلی ہوئی ادائیگی کی پرچی ہوتی ہے جس پر صرف دستخط کرنا ہونے ہیںباقی سارا کام کمپیوٹر سر انجام دیتے ہیں۔ بہت تھوڑا کام صرف قرض دہندہ کے پاس ایک اندارج رہ جاتا ہے۔

    سارے 40 زون براہ راست ہیڈ آفس سے منسلک ہیں۔ جس سے رقوم اور کاغذات کی ترسیل بہت آسان ہو چکی ہے۔

  3. نئی برانچوں کے اجراء کی پالیسی

    نئی برانچوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ برانچ کیلئے خود سرمایہ اکٹھا کریں انہیں 10% ہیڈ آفس اور کوئی رقم ادا نہیں کی جاتی اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ پہلے ہی سال وہ پاؤں پر کھڑی ہو جائے۔

  4. غربت کی لکیر پار کرنا

    تازہ ترین معلومات کے مطابق 68% گرامین قرض خواہ غریبی لکیر پار کر چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ لوگ تیزی سے غریبی لائن عبور کرنے والوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

  5. تخمینہ کارکردگی

    گرامین بینک اپنی برانچوں اور سٹاف کو مختلف رنگوں کے تخمینہ جات سے نوازتا ہے۔ جو کہ ان کی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ کسی برانچ یا سٹاف کو 5 Star اس کی بہترین کارکردگی کا نشان ہے دسمبر 2008 ئ تک برانچوں نے درج ذیل کارکردگی دکھائی

    • 2539 میں سے 1673 برانچوں نے 100% لون ریکوری کے سبز سٹار حاصل کیا۔
    • 1972 برانچوں کو نیلا سٹار ان کی آمدن پر دیا گیا۔
    • 1780 برانچوں کو بنفشی سٹار ملا (voilet) یہ ان کو قرضہ کی فراہمی اور وصولی کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر ملا۔ بلکہ ڈپازٹ دوسری برانچوں کی ضروریات پورا کرنے کیلئے حاصل ہوا۔
    • 348 برانچوں نے براؤن سٹار (Brown Star ) کیلئے درخواست دی جونہی محکمانہ پوری مکمل ہو جاتی ہے یہ سٹار انہیں دے دیا جاتا ہے۔ 59 برانچوں نے (Red Star )سرخ سٹار کیلئے جنہوں نے 3000 خاندانوں کو غربت کی لکیر عبور کرنے میں کامیابی کے ساتھ معاونت کی۔
    • جونہی محکمانہ کاروائی مکمل ہو جائے گی انہیں ستارے نوازے جائیں گے۔ ہر ماہ برانچیں نئے سٹارز کے حصول کے قریب پہنچ جاتی ہیں۔ اور گرامین بینک سٹاف اپنی برانچوں کو 5-Star بنانے کیلئے سر گرم اور کوشانں ہیں۔