You've got to find what you love (Urdu) - Page 2

میری دوسری کہانی پیار اور ہار [نقصان] کے بارے میں ہے ۔

میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے زندگی کے شروع میں وہ ملا جو میں چاہتا تھا اور میں نے 20 سال کی عمر میں والدین کے گیراج سے اپیل شروع کیا۔ہم نے بہت محنت سے کام کیا اور صرف 10 سال کے قلیل عرصے میں ایپل اپنے دو ورکر سے 2 ملین ڈالر کمپنی کے 4،000 ملازمین تک پہنچ گیا ہم نے صرف ایک سال پہلے اپنی بہترین تخلیق لیکن مکین توش جاری کی اور میں نے صرف 30 سال کی عمر تک کام کیا اور پھر مجھے نکال دیا گیا ۔ آپ کو اس کمپنی سے کیسے نکالا جا سکتا ہے جس کی بنیاد آپ نے رکھی۔ تو جب ہماری کمپنی اپیل نے کام شروع کر دیا تو میں نے ایسے آدمی کو ملازمت پر رکھ لیا جسکے بارے میں میرا خیال تھا کہ وہ بہت قابل ہے اور وہ میرے ساتھ مل کر کمپنی چلانے میں کام کر سکتا ہے اور پہلے سال سب کچھ ٹھیک رہا لیکن پھر ہمارے مستقبل کے خیالات بدلنے لگے اور واقعاتی طور پر ہمیں نقصان ہوا۔ اور جب ہمارے درمیان تصادم ہوا تو ہمارے بورڈآف ڈائریکٹر نے اس شخص کا ساتھ دیا تو 30 کے ووٹ سے 1 کو نکال دیا گیا ۔ اور عوام کے سامنے نکالا گیا۔ میری ساری بالغ زندگی کا عمور ختم ہو گیا اور بہت تبائی ہوئی۔

مجھے کچھ مہینے تک تو یہ پتہ نہ چلا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ۔مجھے ایسا لگا کہ میں نے مہم جووں کی پچھلی نسل کی بے عزتی کروائی ہے اور میں نے اپنی طرف مشتل کیا جانے والا عصا ہاتھ سے چھوڑ دیا ہے میں ڈیوڈ پیکرڈ اور بوب نوٹس سے ملا اور میں نے اپنی انتہای بُری کارکردگی پر ان سے معافی مانگی۔ مجھے معاشرتی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اور میں نے اس وادی سے بھاگ نکلنے کا فیصلہ بھی کیا۔لیکن کسی چیز نے مجھ پر سایہ ڈال لیا ۔ مجھے ابھی بھی اپنے پرانے کام سے پیار تھا۔ ایپل کے کام تبدیل نہیں ہوئے مجھے رد کر دیا گیا تھا لیکن پھر بھی مجھے اس سے پیار تھا تو میں نے دوبارہ کام شروع کیا۔

میں نے اس وقت یہ سب نہیں دیکھا تھا لیکن بعد میں مجھے پتہ چلا کہ اپیل نکالا جانا میرے لیے سب سے زیادہ بہترین کام تھا کامیاب ہونے کی بھاری پن کی جگہ دوبارہ شروعات کرنے کی ہلکے پھلکے کام نے لے لی۔مجھے کسی بھی چیز کے بارے میں یقین نہ تھا میں نے خود کو اپنی زندگی کے سب سے زیادہ تخلیقی دور میں شامل ہونے کےلیے آزاد کر دیا۔

اگلے پانچ سالوں کے دوران میں نے "نیکسٹ" کے نام سے ایک کمپنی شروع کی اور ایک کمپنی "پیکسر" کے نام سے شروع کی اور ایک حیرت انگیز خاتون کے عشق میں مبتلا ہو گیا جو میر ی بیوی ہو گی ۔ "پیکسر" کمپنی نے دنیا کی سب سے پہلی کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم بنائی ۔ ٹوٹے سٹوری ۔ اور اب وہ دنیا کا سب سے زیادہ کامیاب ترین سٹوڈیو ہے ۔ بعد میں واقعات میں ایسا حیرت انگیز بدلاو آیا کہ اپیل کمپنی نے "نیکسٹ" کو خرید لیا میں اپیل کمپنی میں واپس آیا اور وہ ٹیکنالوجی جو ہم نے "نیکسٹ" میں بنائی تھی اسے اپیل میں استعمال کیا گیا اور لورین کے ساتھ میرا ایک بہترین خاندان بنا۔

مجھے پکا یقین ہے کہ اگر مجھے اپیل کمپنی سے نہ نکالا گیا ہوتا تو یہ سب میرے ساتھ نہ ہوتا یہ ایک بہت برے ذائقے والی دوا ہے لیکن میرے خیال میں مریض کو اسکی ضرورت ہے کبھی کبھار زندگی آپ کو برے طریقے سے مارتی ہے لیکن آپ کا یقین قائم رہنا چاہیے ۔مجھے اس چیز پر اعتبار ہے کہ جس چیز نے مجھے آگے بڑھتے رہنے میں مدد دی وہ میرا اپنے کام سے لگاو تھا۔ آپ کو اپنی چاہت ڈھونڈنی چاہیے اور یہ آپکے کام اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پُر کر دے گا اور سچ میں مطمئن ہونے کا طریقہ یہی ہے کہ وہی کام کریں جس کے بہترین ہونے پر آپکو یقین ہے اور بہترین کام کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اپنے رشتے سے پیار کرتے ہوں ۔ اگر ابھی معاملات کے ساتھ جب وہ آپکو ملے گا تو آپکو پتہ چل جائے گا اور بہترین ہوتا چلا جاتا ہے ۔ تو جب تک آپکو اپنی چاہت مل نہ جائے اُسے ڈھونڈنا ختم نہ کریں ۔